قلعہ عبداللہ کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، صلاح الدین ایوبی
چمن(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی فنانس سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، کرونا،سیلاب، معاشی بحران اور بارڈر کی بار بار بندش نے قلعہ عبداللہ کے عوام کی کمر توڑدی ہے، نان شبینہ کے محتاج عوام کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کے نمائندے بھرپور خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کیلیے ہوم سولر سسٹم منظور کرایا ہے ہوم سولر سسٹم ایک گھر کو مکمل بجلی فراہم کریگی جس میں تقریبا پانچ کمروں کو مکمل لائٹ دو عدد پنکھے اورسولر پٹینگ شامل ہیں اس حوالے سے ایوبی صاحب نے اس فنڈ (ہوم سولر سسٹم)کو صاف شفاف طریقے پر باٹنے اور مستحق افراد تک پہنچنے کیلیے ضلعی معتبرین کی سپردِ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان نے دن رات ایک کرکے ملک کے استحکام اور منفی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے۔
