صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کے الیکٹرک نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کردی۔صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کروائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے۔