سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی عبدالولی خان کاکڑ کوگورنربلوچستان تعینات ہونے پر مبارکباد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک عبدالولی کاکڑ قبائلی و سیاسی رہنما کے طور پر اچھی ساکھ کے حامل ہیں اور امید ہے کہ وہ اس اہم آئینی منصب کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ بطور گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کی تعیناتی سے سیاسی جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے اور بلوچستان میں بھائی چارے اور باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور وہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے