سردار عبدالرحمان کھیتران اور گراں ناز خاتون کاکوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیشی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور بارکھان واقعہ میں بازیاب خاتون گراں ناز کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کردیاگیا،دونوں نے واقعہ کے حوالے سے اپنے بیانات قلمبند کرادئیے۔ منگل کو صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور گراں ناز کو ضلع کچہری میں علیحدہ علیحدہ جوڈیشل مجسٹریٹ بارہ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیاگیا،دونوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بارکھان واقعے سے متعلق اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ بیان کے بعد پولیس سردارعبدالرحمان کھیتران کو سخت سکیورٹی کے حصار میں لیکر عدالت سے روانہ ہوگئی۔ گراں ناز کو کرائم برانچ پولیس کے عملے نے عدالت میں پیش کیا جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو پولیس عدالت لائی۔سردار عبدالرحمان کھیتران جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ہیں۔اس دوران پولیس نے صحافیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کوریج سے روک دیا