دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاززہری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے گزشتہ روز ضلع بولان کی تحصیل میں ڈھاڈر کے قریب بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر خود کش حملے میں بلوچستان کانسٹبلری کے جوانوں اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ وطن کی حفاظت جیسے فرض پر مامورسیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔صوبے کی عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں اور ان کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں جو کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کو استعمال کر کے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے اور نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہولیکن ُاس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی فضا ء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے اور دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں دہشتگردی کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم اور حوصلہ کمزور نہیں پڑ سکتا اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی دہشت گردوں کے مذموم مقاصدکے لئے کی جانے والی کارروائیوں کی کڑی ہے جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے۔انہوں نے واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پرگہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہم انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پوری قوم مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے انہوں نے خود کش حملے میں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے