حکومت بلوچستان نے پولیس اورلیویز شہداء کمپنسیشن پالیسی میں ترمیم کرکے معاوضوں میں اضافے کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے پولیس اور لیویز شہداء کمپنسیشن پالیسی میں ترمیم کر کے معاوضوں میں اضافے کی منظوری دے دی،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن کا اجراء کر دیا۔منگل کو حکومت بلوچستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق شہید سپاہی،ہیڈ کانسٹیبل،اے ایس آئی،ایس آئی اور انسپکٹر (گریڈ 1 تا 16)کی کمپنسیشن 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے،شہید اے ایس پی اور ڈی ایس پی (گریڈ 17) کی کمپنسیشن 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اورگریڈ 18 اور 19 کے پولیس اور لیویز شہید افسران کی کمپنسیشن 90لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کر دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 تا 22 کے شہید پولیس افسران کی کمپنسیشن ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر 2کروڑ روپے کردی گئی جبکہ شہداء کے لواحقین کو رہائشی پلاٹ کی مد میں ملنے والی نقد رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ روز بولان دھماکے کے شہداء کے لواحقین کو ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق کمپنسیشن کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ نے بولان دھماکے کے شہداء کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے اضافی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔سانحہ بولان کے شہداء کے لواحقین کو کمپنسیشن کی مد میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے