افغانستان پابند ہےاس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو،خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے افغانستان کا دورہ کیا، دورہ افغانستان میں انہیں اچھا جواب ملا ہے،افغانستان پابندہےاس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے