کانسٹبلری اہلکاروں کی شہادت بڑا صدمہ ہے، جمعیت کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سیدسعداللہ آغا حافظ سراج الدین حاجی محمد شاہ لالا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی رحمت اللہ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں سبی کے قریب بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے نوجوانوں کی لاشیں کب تک گرتی رہیں گی؟ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام میں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے، جمعیت علما اسلام شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ کانسٹبلری اہلکاروں کی شہادت بڑا صدمہ ہے، متعلقہ اداروں اور حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ اب روایتی انداز میں مذمتی بیانات سے کام نہیں چلے گا،صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے ایک طرف بین الاقوامی سازشوں معاشی بحرانوں نے وطن عزیز کو کمزور کیا دوسری جانب اس قسم کے بزدلانہ کارروائیوں نے ملک کو زخم زخم کرے عدم استحکام کے ماحول کو تقویت دی جارہی ہے، اس میں رتی برابر شک نہیں کہ عوام کی جان و مال اور ملک کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں مگر ان ہیروز کیلئے ہردور کی حکومتوں نے لفاظی تعریفات کے سوا کچھ نہیں کیا ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے