پنجگور میں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحالی کیلئے شہریوں کا احتجاج
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک بحالی کے لئے شہریوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں انٹرنیٹ تسپ عیسء اور چتکان ایکسچنج کی بحالی کے لئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین سے فہد آصف اورنگزیب زیب عادل ارباب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ 24 دنوں سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک اور نیٹ سروس بند ہے پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر یہ بھی گزشتہ 24 روز سے بند ہے مگر تاحال اس پر کام نہیں ہورہا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری یاد داشت بھی پیش کیا گیا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر وہ سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کرینگے۔