وزیر اعلیٰ بلو چستان کی گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات،گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گور نر ہاؤس میں گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستا ن کی ترقی خوشحالی اور امن کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل اور بلوچستان کی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے