وزیراعلیٰ بلوچستان کا بولان دھماکے میں زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکاروں کی عیادت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں بولان دھماکے میں زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے بولان دھماکے میں زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکاروں سے انکی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے زخمی اہلکاروں کے عزم و حوصلہ کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گرد ہمارے حوصلوں اور عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے