نوکنڈی، نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے وار کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے وار کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ نوکنڈی میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع پنجپائی سے تعلق رکھنے والے دکاندار حمید اللہ پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔واقعہ کے خلاف پھٹان بردرای احتجاجا دکانیں بند کرکے بڑی تعدادا میں خان سنجرانی پینل کے دفتر پہنچے جہاں محمد آصف خان سنجرانی نے گزشتہ رات کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہر کے مزدرو طبقہ اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ انتظامیہ سے بات ہوئی ہے انتظامیہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگ مزدوری کی غرض سے ہمارے علاقے آتے ہیں جنکو تحفظ دینے ہم سب کی زمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے