ملکی استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، حافظ حسین احمد
سکھر /کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملکی استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہردور میں ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن مولانا حافظ غلام مصطفی سومرو کے بھائی اور ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عثمان سومرو ظفر حسین احمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی باالخصوص بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے بولان کمبڑی پل کے قریب کانسٹیبلری کے ٹرک پر حملہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے محافظوں پرپے درپے حملے سوالیہ نشان ہے سیکورٹی ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ اس قسم کی دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکھے انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی دفعات اور آئین پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی ہے اور لڑے گے انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علما اسلام پاکستان جہدو جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے اور ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے قوم کی ہر فرد نے ایکجھتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور سیاستدانوں نے انا پرستی سے نکلنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان ملکی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کے لیے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔