مادروطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کی دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں وقت آگیا ہے دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو بولان میں ہو نے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے دہشتگردانہ واقعے میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کی دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔حاجی علی مدد جتک نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے