لورالائی، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ خواتین سمیت 12افراد زخمی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں بار اتیوں کی گاڑی کو حادثہ خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق پیر کو لورالائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین سمیت 12افرادزخمی ہو گئے۔ جن میں حافظ اللہ،نثاراحمد، لونگین، پیرمحمد، قدیم خان، گلزار، نادیہ دختر عبداللہ، بی بی نواز، دولت بی بی،نورینہ،آمنہ بی بی اورسائرہ شامل ہیں۔ پو لیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے