خضدار،کمرے کی چھت گر نے سے 2بچے جاں بحق،خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں کمرے کی چھت گر نے سے 2بچے جاں بحق خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق خضدار کے علا قے نال کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر میں کمرے کی چھت گر نے سے 2بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس نے واقعے کی اطلا ع ملتے ہی جائے وقو عہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے