حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت

زیارت (ڈیلی گرین گوادر)حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے ڈی سی آفس محکمہ تعلیم زیارت کے زیر اہتمام اسکول داخلہ مہم 2023کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈسٹرکٹ پولیس افسر اختر اچکزئی ڈی او ای میل بختیار کاکڑ ڈی او ای فیمیل عالیہ کاکڑ ڈی ڈی اوغلام رسول کاکڑ ڈی او ای سنجاوی نقیب اللہ کاکڑ،فرزانہ ارباب،فرزانہ کلثوم،معین خان، اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام والدین اپنی بچوں کو اسکول میں داخل کریں اور داخلہ مہم کو کامیاب کرنے میں کردار ادا کریں اور اپنی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں انہوں نے کہا حکومت پراستاد کو کلاس میں اور ہربچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتی ہے اسکول داخلہ مہم کے سلسلے میں عوام میں مزید شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکول داخلہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرائے اور بھرپور تشہیری مہم بھی چلائے انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم کو فروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں تعلیی میدان میں ہمیں آگے جانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے