بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں،نواب زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے،بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں۔یہ بات انہوں نے بولان میں ہو نے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو مشترکہ لڑنا ہوگا، بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بولان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں جام شہادت نوش کرنیوالے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے