بولان دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔سول اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز، شعبہ حادثات میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے۔