بولان دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کوحکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ سبی سے کوئٹہ منتقل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کی ہدایت پر بولان دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کوحکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ سبی سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر بولان پہنچا جہاں بولان دھماکے میں زخمی ہو نے والے پولیس اہلکاروں کوہیلی کاپٹر کے زریعہ علاج معالجے کے لئے سبی سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔کمشنر سبی ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سبی سمیت دیگر افسران ہیلی پیڈ پر موجود تھے۔کمشنر سبی اور دیگر ضلعی افسران و اہلکاران نے دھماکے میں زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکاروں کو خو ن عطیہ کیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سول ہسپتال سبی اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور تما م ضروری عملے کو طلب کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے