آل مکران کسٹم کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جا ری،کسٹم حکام اور تاجروں کے درمیان مذاکرات نہ ہو سکے

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر کسٹم کی زیادتیوں اور پاک ایران بارڈر تجارت سے منسلک تاجروں کو چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے کے خلاف آل مکران کسٹم کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پانچ روز گزرنے کے بعد بھی کسٹم حکام اور تاجروں کے درمیان مذاکرات نہ ہو سکے،ایرانی بارڈر 250 پر پڑیکروڑوں روپے کی اشیائے خوردونوش خراب ہونے کا خدشہ، بارڈر پر کھڑی گاڑی ڈرائیوروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق پانچویں روز بھی آل مکران کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے کسٹم کی زیادتیوں اور تاجروں کو چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے کے خلاف پاک ایران بارڈر 250 سے ایرانی اشیاء کی ترسیل احتجاجاً روک دی گئی ہے، جس سے بارڈر پر پڑے کروڑوں روپے کی اشیائے خوردونوش خراب ہونے کا خدشہ ہے تاجروں کے مطالبات میں ایران سے متصل تفتان بارڈر سمیت تمام بارڈرز پر یکساں تجارتی پالیسی قائم کرنے، دوسرے صوبوں میں ایرانی اشیاء ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو ہونے والے پریشانی سے نجات،اور خضدار میں نئے قائم ہونے والے کسٹم کلکٹریٹ ختم کرنے یا کوئٹہ چیف کلکٹریٹ کے حوالے کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔واضح رہے کہ اگر ان مطالبات پر عملدرآمد نہیں کی گئی اور مکران کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا ہڑتال مزید جاری رہا تو آمدہ ماہ صیام میں ایرانی اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے