آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سبی بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی عیا دت کی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سبی بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی عیا دت کی۔ پیر کو آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سبی بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی عیا دت کر تے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج ومعالجے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں،زخمیوں کے بہبود کے لئے بھی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔