مہذب دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ہتھیار سے لیس کرنا چاہیے ،عبدالقادر بلوچ

خاران (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق گورنر جنرل(ریٹائرڈ)عبدالقادر بلوچ سے یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ نے وفد کے ہمراہ ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی،وفد میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر ایگزامیشن تنویر صالح بلوچ اسسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن ریاض احمد نوتانی لیکچرار اکرام اللہ ہوتکانی امانت حسرت بھی شامل تھے اس موقع پر عقیل احمد بلوچ نے خاران میں تعلیمی نظام کی بہتری اور یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے مسائل سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا،جنرل عبدالقادر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سب کیمپس کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں رخشاں یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی،ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ موجودہ صدی علم و شعور کی ترقی کا ہے مہزب دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ہتھیار سے لیس کرنا چاہیے تعلیم کیلئے اتحاد، ڈسپلن، ایمانداری کی ضرورت ہوتی ہے ان پر عمل کر کے کوالٹی آف ایجوکیشن کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس کے اندر بہتر تعلیم دی جاتی ہے مگر ہمیں اس میں اور محنت کی ضرورت ہے۔پورے ڈویژن میں تعلیم وتربیت کی ترویج میں یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس کا بہت نمایان کردار ہے رخشاں کے دورہ افتادہ علاقوں میں موجود غریب نادار طلبا طالبات جو یا تو تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی یا اپنی غربت مجبوری کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کیگھر کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت دی جاتی ہے آج رخشاں کے ہر اضلاع سے مذکورہ یونیورسٹی میں طالب علم موجود ہے سب کیمپس میں بہترین تعلیمی ماحول اور اساتزہ کے محنت کی وجہ سے ادارے میں نکھا ر آئی ہے جب بھی تعلیم کی بہتری اور تدریسی ماحول کی بات ہوتی ہے تو لوگ خاران کیمپس کی مثالیں دیتے ہیعبدالقادر بلوچ مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپنے پیشے سے انصاف کرینگے تو ہم اپنے آپ سے انصاف کررہے ہوتے ہیں اس وقت کوانٹیٹی آف ایجوکیشن سے زیادہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خاران میں اس وقت قبضہ مافیا کا راج ہے یونیورسٹی کیمپس سمیت کوئی بھی سرکاری زمین محفوظ نہیں،سب کیمپس کے پانچ سو ایکڑ پر پنجہ مارنے والے نسل نو اور خاران کے روشن مستقبل کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت کیمپس کی زمین پر قبضہ کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ایسے لینڈ مافیا کو بے نقاب کرکے ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے