مالدارو ں کسانوں اور زمیندار وں نے بھرپور شرکت کے زریعہ میلہ کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی کے تاریخی میلہ کے کامیاب انعقاد و اختتام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مالدارو ں کسانوں اور زمیندار وں نے بھرپور شرکت کے زریعہ میلہ کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا،سیکورٹی اداروں کی دن رات کی محنت کی بدولت پر امن ما حول میں میں لے کا انعقاد ممکن ہو سکا۔یہ بات انہوں نے اتوا ر کو میلہ کو کامیاب بنانے پر سبی سمیت دیگر علاقوں کے عوام اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج پولیس لیویز اور ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیکورٹی کے اداروں نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر سبی ڈی آئی جی سبی ڈپٹی کمشنر سبی سمیت تما م سیکورٹی اہلکاروں کا شاباش دیتا ہوں،میلہ کے دوران عوام اور سیکورٹی اداروں کے درمیان مثالی کوآرڈینیشن رہی۔انہوں نے کہاکہ عوام کا سیکورٹی اداروں پر اعتماد کا پختہ ہونا دیرپاامن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے ہم سب ملکر کر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،اپنے صوبے کا امن اور خوشحالی ہمارا اولین مقصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے