سبی کا تاریخی میلہ بلوچستان کے عوام کی ایک پہچان ہے،میر ضیاء لانگو

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سالانہ سبی میلہ کی اختتامی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو تھے، اختتامی تقریب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان میر دوستین جمالدینی،رکن صوبائی اسمبلی سردار سر فراز خان ڈومکی کے فرزند سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی،کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج منیر احمد شیخ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی،ایس ایس پی محمد یوسف بھنگر،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو سمیت قبائلی و سیاسی شخصیات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک نے علاقائی مسائل کے بارئے میں بھی آگاہ کیا،تقریب سے صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کی تاریخی میلے میں آپ لوگوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی میلہ بلوچستان کے عوام کی ایک پہچان ہے اس کی اپنی تاریخ ہے جو ہمارے آباو اجداد سے چلی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں یقینا ہمارئے آباؤ اجداد کی نشانی ہے جس کا میرچاکراعظم کے دور میں آغاز ہوا یہ میلہ ہمیں امن کی تلقین کرتے ہیں امن اور بھائی چارے کی فروغ کے لئے یہ میلہ منایا جاتا ہے تاکہ ہمیں خوشی کا احساس ہو اور ہزاروں سال پر محیط اپنی اس ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھیں انہوں نے کہا کہ یہاں بسنے والے قوموں کی بہادری،مہمان نوازی،چادر و چار دیواری کی تقدس،خواتین کو اعلیٰ مقام دینے جیسے روایات دنیا بھر میں مشہور ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی زبانوں اور ثقافت کی ترقی کے لئے اقداماتب اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے انعقاد پر جہاں عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معشیت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلے مناکر ہم اپنے اباو اجداد کے روایات کو زندہ رکھتے ہیں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے سبی میلے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو پیغام دیتاہوں کہ جہنوں نے کسی بھی وجہ سے ناراض ہو کر پہاڑوں پر گئے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں ہم ان کی ناراضگی کو دور کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اکیسوی صدی میں گشت خون کی متمل نہیں ہو سکتا ہے بلوچستان کی ترقی،خوشحالی،اور استحکام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور پر امن زندگی کا سفر کا آغاز کریں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے مالداروں اور مہمانوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے،علاوہ ازیں مہمان خاص صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیا اور مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔سبی کے سالانہ میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء لانگو نے سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں مختلف سکول کے بچوں کی جانب سے بہترین رم جم شو پیش کرنے پر دو لاکھ روپے،بنیڈ مظاہرہ پیش کرنے والے ٹیموں کے لئے دو دو لاکھ روپے،بہترین پریس کوریج کرنے پر سبی پریس کلب کے صحافیوں کے لئے دو لاکھ روپے،سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایف سی،پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے