رمضان میں آٹے کی 100 کلو کی بوری 17 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی ، فلور ملز مالکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے فلور ملز مالکان نے سندھ اور پنجاب کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر خدشات کا اظہارکر دیا ہے فلور ملز مالکان کہتے ہیں کہ سندھ اورپنجاب حکومتوں کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے سندھ اور پنجاب کو 500 ارب روپے کا فائدہ ہوگا ان ہی پیسوں سے وہ اپنی عوام کو سبسڈی دیں گے۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم اسمگل ہو کر آئے گی، رشوت کا بوجھ بھی صوبے کے عوام اٹھائیں گے فلور مل مالکان ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں میں آٹے کی 100 کلو کی بوری 17 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی فلور ملز مالکان نے تجویز دی ہے کہ ملک میں گندم کی نقل و حمل آزادانہ ہونی چاہیے گندم کی امدادی کی قیمت کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے