رمضان المبارک سے پہلے کوئٹہ میں کمرتوڑمہنگائی نےعوام کی چیخیں نکال دیں
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک کی آمد ہیاور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کمرتوڑمہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقیکا بھرم بھی ٹوٹ گیا۔بلا کی مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں شہری قرض مانگ مانگ کر مہینہ گزارنے پر مجبور ہیں مارکیٹ سے آٹا بھی غائب ہے، جہاں مل رہا ہے وہاں آٹیکی من مانی قیمتوں نے عوام کوخون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا۔بیسن 300 روپیکلو، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 600 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 450 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔تیل، 650گھی750 مرغی550 م اور چھوٹا گوشت1800 بڑا گوشت 850 روپے کلو، عوام دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی دسترس سے تو اب آلو پانچ کلو 250 روپے، ٹماٹر 300 روپے 5 کلو پیاز800 پانچ کلو سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔