بلو چستان کے 23 ویں نئے گورنر ملک عبد الولی خان کاکڑنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے 23ویں نئے گور نر ملک عبد الو لی خان کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اتوار کو گور نر ہاؤس میں نئے گورنر بلوچستان کی حلف برادری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے گورنربلو چستان ونیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبد الولی خان کاکڑسے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی، قبائلی عمائدین،ججز، سیاسی وسماجی رہنماؤں، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے 23 ویں گورنر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے