بلو چستان کے ضلع گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار شہید 8 زخمی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان کے ضلع گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار شہید 8اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ضلع گوادر ایم ایٹ شاہراہ نلینٹ پل پر گزرنے والی فورسز کی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں آ کر فورسز کی ایک گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں سوار 9 اہلکار صوبیدار خالد، حوالدار لطیف، لانس نائیک اللہ دتا، سپاہی عثمان، سپاہی رمضان، سپاہی قیصر عباس اور عباس زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے گوادر انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر لانس نائیک اللہ دتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے