آئی جی بلوچستان نے پولیس افسران سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی بلوچستان نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد 68 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

ترجمان بلوچستان کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور دیگر افسران سمیت اہلکار شامل ہیں، جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور حکم عدولی پر برطرف کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ معطل ہونے والے اہلکار بلوچستان کے کن تھانوں میں تعینات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے