اسلام پولیس کے نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں،شاہ محمود قریشی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تحریک اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا نوٹس دیکھ کر موصول کر لیا ہے لیکن نوٹس میں گرفتاری کا کوئی حکم نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا وہ پہنچے ہیں، ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہوگا۔ عمران خان نے اپنے گزشتہ خطاب میں مفاہمت کی بات کی اور بتا دیا میرے مفاد سے بڑا مفاد پاکستان کا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور خطر ہے جبکہ سب سے تشویشناک چیز عمران خان کی سیکیورٹی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل گورنر کے پی کو الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی، کیونکہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گورنر عدالت کی توہین کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے