ڈیرہ مراد جمالی سے نکالی گئی آبادی کو دوبارہ ڈیرہ مراد جمالی میونسپل کمیٹی میں شامل کیا جائے،میر محمد صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی آٹھ لاکھ کی آبادی سے شمالی حصہ کو نکال کر جھڈیر میں شامل کرنا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کو پسماندہ رکھا جائے اور ان کی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جائے ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈیرہ مراد جمالی سے نکالی گئی آبادی کو دوبارہ ڈیرہ مراد جمالی میونسپل کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ یاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن خانہ شماری کے بجائے مفاد پرستوں کے ایک ٹولے کے ایما پر خانہ شماری کی کام کو صحیح طریقے سے سر انجام دینے سے قاصر ہیں چار دنوں سے مردم شماری عملہ نے تاحال خانہ شماری نہیں کئے میونسپل کمیٹی کی آٹھ بلاکوں کو دیہی علاقوں میں کیسے شامل کیا ہے یہ ڈیرہ مراد جمالی عوام کے ساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے نصیر آباد میں ایک سرگرم ٹولہ عوام کی خدمت کے بجائے عوام کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے میں مصروف ہیں ان شاء اللہ تعالیٰ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کی بھر پور تحفظ کرتے ہوئے عوام دشمن کے تمام عزائم کو خاک ملاکر دلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے