فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کیساتھ ہیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہیں، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ عدالتوں اور ججوں پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں انہیں کیوں رعایت دی جارہی ہے، حکومت عمران خان کو فوری گرفتارکرے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ہدف عمران کی سیاست کاجنازہ نکالنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے