عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔
لاہورہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کا مقصد عمران خان کو عدالت پیشی سے بچانا تھا، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔