صوبائی وزیر داخلہ کا ملک عبدالولی کاکڑ کے بحیثیت گورنر تعیناتی کا خیر مقدم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ملک عبدالولی کاکڑ کے بحیثیت گورنر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے بلوچستان کے محکوم اقوام کی ترقی کیلئے جو جدوجہد ہم کر رہے ہیں اس میں وہ صوبائی حکومت کا ساتھ دیں گے۔میر ضیاء اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ ملک عبد الولی کاکڑ اور ان کے خاندان کی سیاسی قربانیاں ہے ان کے خاندان نے بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار بھی رہے ہیں اور بلوچستان میں بھائی چارگی کے فروغ میں اہم کردار بھی رہا ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس آمر کا اظہار کیا کہ ملک عبد الولی کاکڑ اپنی تعیناتی کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوے اپنے تمام تر صلاحیتیں بلوچستان کے لوگوں کے بروئے کار لائے گے اور انہوں نے اس موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ اس منصب کا حق بھی ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے