صاف وشفاف خانہ شماری مردم شماری قومی فریضہ ہے، شبیر احمد بادینی

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا ہے کہ صاف وشفاف خانہ شماری مردم شماری قومی فریضہ ہے اس میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو چاہیے کے وہ کر دار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب سنجاوی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو چاہیے کے وہ اس قومی مہم کو اجاگر کرکے لوگوں کو باخبر کریں اس کی اہمیت سے تاکہ لوگ صاف شفاف قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کے ملک بھر کی طرح زیارت ضلع میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آ غا ز ہوچکا ہے تمام تر انتظامات تیاریاں مکمل ہوچکے ہیں شہریوں کلی والوں سے پر زور اپیل ہے کے وفیلڈ اسٹاف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ یہ قومی فریضہ خوش اسلوبی سے اہمکنار ہو انھوں نے کہا کے مردم شماری کے اسٹاف کو مکمل ٹرینگ اور آ لات فراہم کرچکے ہیں انھوں نے کہا کے افسران سرکاری ملازمین علماء کرام سیاسی جماعتیں قائدین سب اس قومی فریضہ مرم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے