سالانہ سبی میلے کے دوسرے روز لیڈیز شو کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی شرکت

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری ہے سبی میلے کا دوسرے روز لیڈیز شو کا انعقاد،ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی شرکت،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم،زرعی و صنعتی نمائش، میں خواتین سبی میلے کے رنگارنگ پروگرامز سے لطف اندوز ہوتی رہیں تفصیلات کے مطابق سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کادوسراروز خواتین کے لیے مختص کیا گیا لیڈیز شو میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خواتین نے زرعی و صنعتی نمائش میں محکمہ تعلقات عامہ کے اسٹال میں تصویری نمائش بھی دیکھی جبکہ محکمہ زرارعت،فشریز،واٹر مینجمنٹ،صحت،سمال انڈسٹریز،سماجی بہبود، محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں کے اسٹالز کے علاوہ ثقافتی اور ملبوسات سمیت کھانے پینے کے اسٹالز میں بھی خواتین اور بچوں کی کافی دلچسپی دیکھنے کو ملی،جبکہ موت کا کنواں،چڑیا گھر کے علاوہ جھولوں پر جھولے جھول کر خواتین اور بچے محضوظ ہوتے رہے اس موقع پر خواتین اور بچوں نے سبی میلہ انتظامیہ کی جانب سے لیڈیز شو کے انعقاد کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے خواتین میں خوداعتماد ی میں اضافے سمیت انہیں سال میں ایک مرتبہ تفریح کا بہترین موقع ملتا ہے جس کا خواتین اور بچے سارا سال انتظار کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی خود سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے