ہمارا کوئی بھی گھر خانہ شماری سے رہ نہ جائے ، بلوچستان نیشنل پارٹی
نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ایم پی اے نوشکی میر محمد رحیم خان مینگل اور بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل نینوشکی کے تمام اساتذہ کرام خصوصا مردم شماری اسٹاف سے اپیل کی ھے کہ وہ خانہ شماری کی مناسبت سے ھمارے دوردراز دیہاتوں میں موجود نا خواندہ افراد کی ایسی رہنمائی کریں کہ ہمارا کوئی بھی گھر خانہ شماری سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کا کریم اورمعمار ھوتے ھیں اور معاشرے کو اساتذہ کرام ھی صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی استطاعت رکھتے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج خانہ شماری و مردم شماری کے حوالے سے ھمیں ایک بہترین موقع ملا ہے کہ ھم اپنی اصل آبادی کو اندراج کر کے زمانے کے تیز ترین سماجی، معاشرتی و معاشی ترقی میں اپنے ضلع کو بھی شامل کریں مگر شو مئی قسمت کہ اکثریتی طور پر نا خواندہ ھونے کی وجہ سے ھم اکثروبیشتر مردم شماری و خانہ شماری کے اہمیت کو نہ سمجھتے ھوئے ترقی کی ٹرین سے رہ جاتے ھیں۔ ایسے میں ھمارے تعلیم یافتہ طبقے کی ذمہ داری بنتی ھے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے نا خواندہ بھائیوں کا سہارہ بنیں اور انہیں اس اھم خانہ شماری و مردم شماری کے عملہ کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 3 مارچ خانہ شماری کا آخری دن ھوگا اساتذہ کرام اور خانہ شماری اسٹاف کو یہ بخوبی علم ھے کہ جو گھرانے خانہ شماری کے عملہ سے رہ جاتے ھیں انکی مردم شماری بھی تقریبا نا ممکن ھوگا اس لیئے ھم ضلع نوشکی کے تمام اساتذہ کرام سے دست بستہ اپیل کرتے ھیں کہ وہ آج اور کل یعنی 2 دن کی تکلیف کو برداشت کر کے خصوصا اپنے ضلع کے دیہاتوں میں موجود نا خواندہ افراد کی رہنمائی کریں اور خاص کر خانہ شماری اسٹاف دوردرازعلاقوں میں موجود گھرانوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی گھر خانہ و مردم شماری سے رہ نہ جائے یہ ھم تمام مکتبہ فکر کی ذمہ داری بنتی ھے کہ ھم اس عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں بصورت دیگر اس کا نقصان بھی تمام مکتبہ فکر کا ھوگا اور اس غفلت کی سزا ھم سب کو آئندہ دس سال تک بھگتنا پڑے گا تو بہتر ہے کہ ھم سب خواب غفلت کو خیرباد کہہ کر اپنے نا خواندہ بھائیوں کا سہارہ بنیں۔