ہرنائی میں خانہ شماری کی تاریخ میں توسیعی کی جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر)ضلع ہرنائی میں خانہ شماری کی تاریخ میں توسیعی کی جائے، ضلع بھر میں شدید بارشوں اور سیلابوں سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں، خانہ شماری کے لیے متعین کردہ عملے نے ابھی تک بارش اور ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے کام کا آغاز تک نہیں کیا ہے،حکومت نے خانہ شماری کیلئے تین دن دئیے ہیں جس میں ضلع ہرنائی میں ایک دن گزر چکا ہے اور خانہ شماری تو کے کام کا آغاز تک نہیں ہو سکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگر محکمہ شماریات نے ضلع ہرنائی میں خانہ شماری کی تاریخوں میں توسیعی اور خانہ شماری پر مامور عملے کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کیا تو ضلع ہرنائی ایک بار پھر خانہ شماری سے محروم رہ جائے گا اور جب خانہ شماری نہیں ہوگی تو لازمی امر ہے کہ یہاں کی خانہ شماری نہیں وہاں کی مردم شماری بھی نہیں کی جاسکے گی اور عوام میں کی بڑی تعداد حالیہ خانہ ومردم شماری کے حق سے محروم رہ جائیگی۔ ضلعی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی جوکہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے تمام رابطہ سڑکیں ندیوں اور بڑے سیلابی نالوں سے گزرتے ہیں زرغون غر،سپین تنگی،بابینڑ،وام تنگی اور اسی طرح ضلع بھر کے دیگر دور دراز علاقے مردم شماری اور خانہ شماری سے رہ جانے کا خدشہ ہے۔پشتونخوامیپ کے ضلعی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ شماریات ضلع ہرنائی کی موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلاتاخیر ضلع ہرنائی کے لیے خانہ شماری کی تاریخوں میں توسیعی کریں اور خانہ شماری عملے کو ٹرانسپورٹ فراہم کرکے خانہ شماری میں غفلت نہ برتیں بصورت دیگر پشتونخوامیپ دیگر سیاسی جمہوری پارٹیوں کے تعاون سے احتجاج کی کال دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے