گلستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گلستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ جمعرات کو گلستان کے علا قے عبدالرحمن زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ظفراللہ نا می شخص جاں بحق جبکہ سرور زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔