گلستان، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

عبدالرحمن زئی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان کے علاقے عبدالرحمن زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ظفر اللہ جاں بحق جبکہ سرور زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ مزیدکارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے