کلچر ڈیز قوموں اور زبانوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور ان کی شناخت کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں،عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف قوموں اور زبانوں کا ایک خوبصورت اور دلکش گلدستہ ہے جس میں مختلف قومیں اور زبان کے لوگ پھولوں کی مانند با ہمی پیار و محبت اور امن و آشتی سے رہتے ہیں۔ کلچر ڈیز قوموں اور زبانوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور ان کی شناخت کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔بلوچستان کی تمام قومیں صدیوں سے امن و آشتی کے ساتھ اتحاد و اتفاق کی صورت میں آباد ہیں۔ بہادری، محبت،عزت اور غیرت اس صوبے کے لوگوں وطیرہ ہیں۔بلوچ میوزک،،رقص، کھانے اور بود و باش کو منفرد حیثیت حاصل ہے۔بلوچستان پولیس کمیونٹی پولیسنگ پروگرام کے تحت بلوچستان کوعزت دو کے نعرے کو پروان چڑھارہی ہے۔بلوچوں کی بہادری، مہمان نوازی،غیرت اور عزت سے پیش آنا یہاں کی بلوچ ثقافت کا حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ شہاب عظیم لہڑی، ڈی آئی جی اے ٹی ایف بلوچستان منیر مسود، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نجیب اللہ پندرانی، اے آئی جی جنرل ایا ز احمد بلوچ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ جاوید احمد غرشین،اے آئی جی ٹریننگ شیر علی، اے آئی جی کمپلنس عاطف سلیم،اے آئی جی ویلفیئر دوست محمد بگٹی اور اے آئی جی لیگل گل باران سمیت دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ کلچر کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتاہے اس کی خوبصورتی،رہن سہن،لباس،زبان،میوزک و موسیقی اور طور طریقے ہزاروں سالوں پر محیط ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ہر علاقے کے کلچر اور طور طریقے کے مطابق پولیسنگ کو فروغ دے کر قانون کی حکمرانی اور قوانین کا نفاذ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بلوچستان کی روایتی اور جدید طریقے کار میں یہاں کے لوگوں کے کلچر کو خاطر میں رکھا جائے۔ پولیس افسران صوبے کیجن علاقوں میں تعینات ہیں وہاں کی ثقافت سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تا کہ امن و امان اور کمیونٹی پولیسنگ میں آسانی ہو سکے لہذا وہاں کی ثقافت کو سمجھتے ہوئے پولیسنگ کو فروغ دی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان قائم رشتے کو مزید تقویت،مضبوط اور عوام کے ساتھ روابط کو بہتر بناکر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ دینا ہے۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر منتظمین اور افسران کی کاوشوں کو سہرا اور انہیں بہترین پروگرام منعقد کرنے پر داددی۔