ڈیجیٹل خانہ شماری و مردم شماری سست روی کا شکارہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے وفد میں شامل مرکزی کمیٹی کے اراکین حاجی نیاز بلوچ، یونس بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، ضلع فنانس سیکریٹری کوئٹہ سعید سمالانی، عثمان لانگو ملک منظور شاہوانی نے عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سے انکے آفس میں ملاقات کیا اور انہیں ان عوامی شکایات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان شکایات کو فوری طور پر حل کے لیئے یقین دہانی کرایا۔در اثنا ملاقات میں نیشنل پارٹی کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانہ شماری کی سست روی، ٹیم کی سیکورٹی اور انکے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے خانہ شماری جیسا اہم معاملہ اب تک مکمل طور پر شروع نہیں ہوسکا ستم ظریفی کی بات ہے کہ اب تک اساتذہ کے ناقص ٹریننگ کی وجہ سے فیلڈ میں انہیں ڈیجیٹل حوالے سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے حتی کہ اس جاری عمل میں پاکستانی شہریوں اور مہاجرین کی شناخت کا کوئی خاطر نظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بے چینی کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان متوقع مشکلات کے حوالے سے ماضی قریب میں بھی حکام بالا کو باضابطہ خط کی صورت میں آگاہ کیا تھا جس پر ظاہرا غور نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج یہ تمام خدشات درست ثابت ہورے ہیں۔ اگر کوئٹہ جیسے شہر میں مشکلات کا یہ عالم ہے تو اندرون بلوچستان یہ معاملات یقینا ابتر ہونگے۔ مردم شماری اسٹاف کو بلوچستان بھر نیشنل پارٹی کی مکمل تعاون حاص ہے۔ہم حکام بالا بلخصوص چیف سیکریٹری سے ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتے ہے کہ لسٹنگ کے دورانیہ کو مزید ایک ہفتہ بڑھاتے ہوئے فوری طور پر نمائندگان شماریات کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے تا کہ اس حساس عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور مہاجرین کو باقاعدہ طور پر افغانی رجسٹر کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی سخت ردعمل اپنائے گی۔ ہم اپنے اساتذہ کرام خصوصا مردم شماری اسٹاف سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے دور دراز مضافاتی علاقوں میں سادہ لوح اور ناخواندہ خاندانوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بھی اس اہم اور حساس مرحلے میں شامل ہو اور ہم اپنے پڑھے نوجوانوں تمام مکتبہ فکر سے بھی دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنے تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کریں تاکہ کوئی خاندان اس مرحلہ میں رہ نہ جائے جس کا خمیازہ ہمیں آنے والے دس سال تک بگھتنا پڑے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے