ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے متعلق انکوائری روک دی ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت عظمی میں دوران سماعت نیب نے مقف اپنایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے نیب نے کہا کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہوگئی اسے واپس لے رہے ہیں نیب کا مقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی نیب کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این اے کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے سلسلے میں انکوائری شروع کی گئی تھی جو اب روک دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے