قلات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جاری رہا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات اور گردونواح میں جمعرات کی شام تک وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش جمعرات کی شام تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے بارش کے چند قطرے زمین پر گرتے ہی بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات شہر اورگردنواح میں جمعہ کی شام تک وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہنے کا امکان ہے۔ قلات میں بارش کے بعد جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جبکہ بارش کے چند قطرے زمین پر گرتے ہی بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بارہ گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہوگئی۔