ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر فرد بڑھ چڑھ حصہ لیں، جنرل عبدالقادر بلوچ

خاران (رپورٹ نثار بزمی) یکم مارچ سے ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے شمارکنندگان کو اپنے اپنے علاقوں میں پہنچانے کیلئے جرگہ کے شرکاء اس عمل (خانہ و مردم شماری) کو قومی فرض سمجھتے ہوئے خاران تمام ذمہ داران, سیاسی کارکنان, خصوصاً مقامی یونین آرگنائزر کمیٹی , یونین کونسل کے چئیرمین , وائس چیئرمین , کونسلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقے کے لئے مقرر کردہ شمار کنندہ سے رابطہ کرکے اس کو اپنے علاقے میں پہنچا کر اس کے ہمراہ رہے اور مکمل خانہ شماری کرائیں.حکومت سے مطالبہ کیا کہ خانہ شماری کے تاریخ کو مزید بڑھایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں بروقت رسائی ممکن ہوسکیں جرگہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی ،سپریم کونسل کے چیئرمین نوابزادہ امیر ریاض جان نوشیروانی ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی، سابق میونسپل کمیٹی چیرمین میرنورالدین نوشیروانی ، سابق ڈسٹرکٹ چیرمین قبائلی شخصیت میر عبدلخالق محمد حسنی، سیاسی و قبائلی رہنما حاجی آغا خان ریکی، مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری میر نثار بلوچ،گورنمنٹ ٹیچرز کے آحمد مہر نوشیروانی ، نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما یونس بلوچ ، بی این پی عوامی کے سینٹرل کمیٹی ممبر مقبول بلوچ ، بی این پی کے ضلعی آرگنائزر حاجی عظیم بڑیچ،مسلم لیگ ن رخشان ڈویژنل صدر غلام سرور بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فیض اللہ دیوبندی،سوشل ایکٹیویسٹ سفرخان راسکوئی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ جمال عبدالناصر ،سیاسی و قبائلی رہنما پنچائیت صدر ماشکیل میر کبیر آحمد ریکی ،بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی ممبر ذکریا نور بلوچ، پنچائیت صدر منیر آحمد ، چودہری سنیل کمار پنچائیت ، مسعود عزیز رند،تحریک لبیک اسلام کے صدر عبدالقدوس حبیبی، ضیاء شفیع، اور جرگہ کے اسٹیج سیکریٹری فرائض پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد اختر بلوچ نے ادا کی جرگہ کے اختتام پر دعاء خیر ممتاز عالم دین مولانا محمد قاسم چشتی نے کرائی شرکاء جرگہ نے اپنے خطاب میں لوگوں سے پرزور اپیل کی ہے اس ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر فرد بڑھ چڑھ حصہ لیں۔

جرگہ کے میزبان و صدارت کا کنوینر سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے اسٹاف اور رضاکاروں کیلئے دس لاکھ روپے اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے بھی دس لاکھ کا اعلان کیا اور سابق چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی نے اپنے جیب سے مردم شماری کے اسٹاف و رضاکاروں کیلئے پانچ لاکھ کا اعلان کیا، جبکہ تمام تحصیل کمیٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس پورے عمل کی بھر پور نگرانی کریں ہر بلاک / علاقے سے رابطے میں رہیں کہی بھی کوئی مشکل ہو تو جرگہ سے مشاورت کے نامزد کمیٹی سے رابط کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے