بلوچ ثقافت کو ایک دن کے لئے مختص کرنے کا مقصد ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، میر سلیم کھوسہ

صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر ورکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ بلوچ ثقافت کو ایک دن کے لئے مختص کرنے کا مقصد ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔نوجوان نسل کو بلوچ ثقافت رہن سہن رسم و رواج سے واقف کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک عظیم الشان تاریخ رکھنے والی قوم ہے۔بلوچ ثقافت دن منانے کی روایت ایک اعلی اقدام ہے۔ہماری کوشش ہو اپنی نوجوان نسل کو بلوچ اسلاف کا رہن سہن رسم و رواج سے واقف کریں رکن اسمبلی بلوچستان کا کہنا تھا بلوچ ایک تاریخ ساز قوم ہے روایت کے مطابق اپنی ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔پریس کلب فرید آباد میں بھی بلوچ ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا شرکا نے بلوچی لباس زیب تن کیا ہوا تھا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ایک دلیر قوم ہے اسی دلیری کی وجہ سے مشہور ہے۔بلوچ ثقافت میں اسلام سے محبت کرتی ہے جس کی واضح مثال بچوں اور خواتین و بزرگوں کو عزت و احترام دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے