بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ سے شروع ہوں گے
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے، بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل، چیئرمین بورڈ اعجاز عظم بلوچ اور اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد کی جانب سے تمام انتظامات کی عوامی سطح پر تعریف۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔آج (3 مارچ) سے میٹرک کے امتحان شروں ہوں گے۔ گزشتہ روز جمعرات کی شام کو مکران کے تین اضلاع اور مختلف تحصیل اور گاوں و دیہاتوں میں امتحانی عملہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری کے چیئرمین اعجاز عظم بلوچ اور اسسٹنٹ کنٹرولر مکران ڈویژن صغیر احمد بلوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلوچستان بورڈ اور اسسٹنٹ کنٹرولر صغیر احمد بلوچ کی کوششوں سے مختلف علاقوں میں امتحانی عملہ پہنچ گیا ہے اور آج 3 مارچ سے پہلا پرچہ ہوگا۔واضح رہے کہ چیئرمین بلوچستان بور آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اعجاز عظم بلوچ نے جب سے چارج سنبھال کر کام شروع کیا ہے انہوں نے بہترین اصلاحات لائیں ہیں، جس سے طالب علموں کے مسائل کے حل میں کافی مدد ملی ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اعجاز عظم بلوچ اور اسسٹنٹ کنٹرولر مکران ڈویژن صغیر احمد بلوچ جیسے لوگوں کی وجہ سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ اور اصولوں پر چلنے والے قابل لوگ ہیں۔جس کی وجہ سے شرح تعلیم میں اضافہ ہونے کا امید جاگ اٹھا ہے۔