الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرانِ ریٹرننگ افسران کیلئے نام دینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی مراسلے بھیج کر انتخابی عملے کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔

پولنگ کے عملے کی تربیت کے لیے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔انتخابی افسران کی تربیت تین سے چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے