اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور دہشتگردی سمیت دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔